اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور اداکارہ و ماڈل ایشال کی فیصل مسجد میں لی گئی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنا گلے پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایشال فیاض نے فیصل مسجد میں لے گئی کچھ تصاویر جمعہ مبار ک کے پیغام کیساتھ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کیں
جس کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ادکارہ کو غیر مناسب انداز میں تصاویر لینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صارفین نے کہا ہے کہ اگر چہ وہ سادہ سفید لباس پہنے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی مسجد میں نامناسب انداز میں تصاویر اتارنا غیر مہذب ہے ۔ صارف فاخر نعیم نے لکھا کہ اللہ پاک کی لعنت ہو ایسے لوگوں پر ،ایک اور صارف شیر گل نے لکھا کہ یا تو مسجد نہ جائو اگر جائو تو لباس پر عبایاپہن کر جائو ۔ ایک صارف نبیلازاہد نے لکھا کہ یہ لوگ تو فلم میں ہندو کا رول کر کے سمجھتے ہیں ہم مسلمان ہی نہیں ہیں ۔ ایک اور صارف نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ عورت کو تو ویسے بھی مسجد میں جانا منع ہے لیکن ان کو تو بس اپنا فوٹو سیکشن سے مطلب ہوتا ہے ، بی بی آپ کا لباس استغفار، اللہ پاک کرے آپ سیدھے راستے پر آجائیں اور ہر جگہ کمائی کی نہیں ہوتی ۔