اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حرا مانی کی 12 سالہ پرانی تصویر نے سب کو حیران کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کی 2008 میں لی گئی اپنی 12 سالہ پرانی تصویر شیئر کردی، جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے خود ہی اپنی 12 سالہ پرانی تصویر شیئر کی جس میں اْن کا وزن بڑھا ہوا اور رنگت سانولی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر جولائی 2018 کی ہے۔اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا آئے روز ایسی ماضی کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں اور شیئر کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتیں۔اس سے قبل اپنی شادی کی بارہویں سالگرہ پر اداکارہ نے مانی کے ساتھ اپنی پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘دیکھو مجھے کیا ملا، مانی دیکھیں میں نے کیا پایا، مبارک ہو ہم نے مل کر 12 سال مکمل کرلیے ہیں شکریہ مجھے برداشت کرنے کا۔حرا مانی نے 12 سال بھی ساتھ گزارنے کے حوالے سے مذاق بھی کیا کہ ‘مانی اپنی حفاظتی بند اچھی طرح باندھ لو، پرواز اڑنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، کیونکہ یہ ایسی رولرکوسٹر ہے جس سے میں تمہیں اب کبھی اترنے نہیں دوں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کا اصل نام حرا سلمان ہے، حرا مانی اور سلمان ثاقب شیخ 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…