ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں بھی آن لائن فیشن شوز اور میوزک کے خصوصی پروگرامات کا آغاز کرکے لوگوں کو محظوظ کرنے کا سلسلہ شروع 

datetime 6  جون‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی)پاکستان میں بھی آن لائن فیشن شوز اور میوزک کے خصوصی پروگرامات کا آغاز کرکے لوگوں کو محظوظ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا اسی سلسلے کے تحت پاکستان میں پہلی بار وبا کے دنوں میں منفرد تین روزہ ورچوئل فیشن شو کا آغاز کردیا گیا۔معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی جانب سے دیگر اداروں اور افراد کے تعاون سے 5 جون سے کیٹ واک کیئرز نامی تین روزہ ورچوئل فیشن شو کا آغاز کردیا گیا۔

فیشن شو کے پہلے روز کھادی، ماہین کریم، عامر عدنان، ندا عزویر، ہما عدنان اور شمیل انصاری کی ملبوسات کو پیش کیا گیا۔ورچوئل فیشن شو کو کیٹ واک ایونٹ کے یوٹیوب چینل سمیت نجی ٹی وی چینل جیو کے یوٹیوب چینل پر بھی براہ راشت نشر کیا گیا۔فیشن شو کے پہلے روز تقریبا 25 منٹ کی نشریات کو براہ راست چلایا گیا، جسے پاکستان سمیت دنیا بھر سے شائقین نے دیکھا۔ورچوئل فیشن شو کو یوٹیوب سمیت فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی آن لائن نشر کیا گیا جب کہ فیشن شو کا حصہ بننے والے برانڈز اور فیشن ڈیزائنرز نے بھی ورچوئل فیشن شو کی آن لائن نشریات کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دکھایا۔ورچوئل فیشن شو کے دوران ماڈلز گھروں میں کیٹ واک کرتی دکھائی دیں جب کہ ورچوئل فیشن شو کے درمیان فیشن ڈیزائنرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وبا کے دنوں میں ورچوئل فیشن شو کو دکھائے جانے پر فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آن لائن شوز اور سرگرمیاں ہونی چاہیے۔تین روزہ ورچوئل شو کے دوسرے دن کی نشریات 6 جون کو دکھائی جائے گی جب کہ 7 جون کو شو کا آخری دن ہوگا اور شو کی نشریات شام 7 بجے براہ راست دکھائی جائیں گی ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…