اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی وی کی مقبولیت میں اچانک غیر معمولی اضافہ ، عالمی میڈیا کا اعتراف

datetime 1  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان ٹیلی وژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی موجودہ انتظامیہ کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوںکی بدولت قومی ادارے نے انتہائی کم وقت میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں ۔پی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے ڈرامہ سیریل’’غازی ارطغرل‘‘ نے مقبولیت کی دوڑ  میں عالمی معیار کے بہترین چینلز کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ اس حقیقت کا برملا اعتراف کر رہے ہیں

کہ پی ٹی وی نے اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کا بھرپور طریقے سے آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی وی کے شائقین اور صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پی ٹی وی کی مقبولیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی وی ہوم کے یوٹیوب چینل پر پیش کیے جانے والے ارطغرل غازی کی صرف پہلی قسط کے ناظرین کی تعداد چار کروڑ چوہتر لاکھ تک پہنچ چکی ہے جو پی ٹی وی کی تاریخ کی واحد مثال ہے۔ پی ٹی وی کی اس غیر معمولی کامیابی نے اس مخصوص مافیا کے پیٹ مروڑ پیدا کر دیے ہیں جس کا ہدف قومی اداروں کو ناکام دیکھنا اور مایوسی پیدا کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ مخصوص افراد صحافت کا لبادہ اوڑھ کر قومی ادارے پی ٹی وی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔چھوٹے چھوٹے  آن لائن چینلز پر حقائق کے منافی اور من گھڑت خبریں چلا کر پی ٹی وی کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ایک سعی لاحاصل ہے۔سوشل میڈیا کے یہ چینلز  جن کے صارفین کی تعداد ایک سو بھی نہیں ہے پی ٹی وی پر تنقید کر کے  اپنا قد کاٹھ بڑھانا چاہتے ہیں جو کہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ادارے کی ترقی و استحکام کا سفر اسی رفتار سے جاری رہے گا۔کسی بھی شخص کو اس بات کی قطعی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ایک قومی ادارے اور اس سے منسلک باوقار شخصیات کے خلاف ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے لغو اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرے۔ادارہ ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق رکھتا ہے جو سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی خبریں چلا کر قومی ادارے کی مقبولیت اور ساکھ کوخراب کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…