ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے مشہور اداکار جان بحق ہو گئے

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے مشہور اداکار صغیر الٰہی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس مشہور اداکار صغیر الہیٰ کی جان لے گیا، صغیر الہیٰ کو کچھ روز قبل آئی سی یو وارڈ میں وینٹلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ دنیا کے مطابق صغیرالہیٰ کے انتقال کے بعد کچھی محلہ کے افراد کی اموات 11 ہو گئیں، ان کی میت کی ایس او پیز کے تحت تدفین کی جائے گی۔ی

اد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپیٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس دوران ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔آج ملک بھر میں دو بڑی شخصیات دم توڑ گئیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب سے ایم پی اے شاہین رضا جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کے بھائی میاں سریر حسین بھی چل بسے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…