میں ان جگہوں تک رسائی حاصل کرسکتی ہوں جہاں بہت سے لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں، حریم شاہ نے کن دو سیاسی شخصیات کو زیادہ مہذب قرار دیدیا؟

19  مئی‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )پاکستانی سیاست میں ایک وقت میں ہلچل مچانے والی ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں ان جگہوں تک رسائی حاصل کرسکتی ہوں جہاں بہت سے لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں۔ ابھی تک مجھے سرکاری دفاتر اور اقتدار کی جگہوں پر جانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ اللہ نے مجھے یہ خوش قسمتی بخشی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار گرل کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام مقامات پر عام شہریوں کو بھی جانے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ ہمارے سسٹم میں بس کچھ لوگوں کو ان مقامات پر جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان سے لے کر میاں نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین تک میں نے سب کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ملاقات بھی کی ہے، اب اس میں میرے لئے کوئی سنسنی نہیں ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں جس بھی سیاستدان سے ملی ہوں ابھی تک صرف وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سب سے زیادہ مہذب شخصیات ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف قسم کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔ لیکن ٹک ٹاک اسٹار گرل کا کہنا تھا کہ میں ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں، میں جانتی ہوں کہ اس طرح کے مسائل سے کیسے نپٹنا ہے اور مجھے یقین ہے کہ گیدڑ سے شیر کی طرح جینا زیادہ بہتر ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…