پاکستانی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے انجین التان کونیا’’ کرش‘‘ قرار دیدیا ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں لیڈ رول کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کیلئےمعروف اداکارہ نے کیا پیغام جاری کر دیا ؟ مداح بھی حیران رہ گئے

19  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی خوبرواداکارہ مہوش حیات نے تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انجین التان کو اپنا کرش قرار دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کردیا۔قومی موقراخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں مہوش حیات نے گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے

چلنے والی مثبت اور منفی بحث سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ کیا بحث چل رہی ہے لیکن یہاں میں ایک بات کو تسلیم کررہی ہوں کہ ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ ’ارطغرل غازی ایک معلوماتی ڈرامہ ہے جس میں عظیم اخلاقیات کے اسباق سکھائے گئے ہیں،اداکارہ نے لکھا کہ ’انجین التان بھی امریکی اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو کی طرح ہینڈ سم اور پُرکشش ہیں۔‘اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ CrushUpdated کا بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ اِس تُرک سیریز کا مرکزی کردار ’ارطغرل‘ ہے جو قائی قبیلے کے سردار ’سلیمان شاہ‘ کا بیٹا اور سلطنت عثمانیہ کے بانی’عثمان اول‘ کے والد ہیں۔’دیرلیش ارطغرل‘ میں دِکھایا گیا ہے کہ کس طرح بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ اللّہ تعالیٰ پر اپنے یقین اور اپنی طاقت سے اسلامی فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…