شوبز میں آنے سے پہلے کس چیز کی فیکٹری میں کام کرتا  تھا ؟ ہمایوں سعید کا برسوں بعد چونکا دینے والا انکشاف

17  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہمایوں سعید نے کہا ہے کہ بچپن میں بالکل بھی شرارتی نہیں تھا ،میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں بطور جنرل مینیجر ملازمت کرتا تھا لیکن فیکٹری کراچی سے لاہور منتقل ہونے کی وجہ سے شوبز میں آ گیا ۔ ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ اپنے پہلے ہی آڈیشن میں کامیاب ہو گیا اور مجھے ڈرامہ سیریل میں مرکزی دیا گیا ۔ پہلے دن شوٹ ہوا تو پروڈیوسر اور ہدایتکار کی توقعات کے مطابق مرکزی کردار نہیں کر سکا اور میرا کردار تبدیل کر دیا گیا لیکن میں نے وہ ڈرامہ چھوڑ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک دوست کے

ساتھ مل کر سنگل ڈرامہ بنایا جو بہت برا تھا لیکن جس پروڈیوسر نے مجھے پہلے ڈرامے میں مسترد کیا تھا انہوں نے کہا کہ جو ڈرامہ تم نے بنایا ہے وہ برا ہے لیکن تم بہتر ہومیرے پراجیکٹ میں کیا ہو گیا تھا ۔ اسی پروڈیوسر نے ڈرامہ سیریل ’’ یہ جہاں ‘‘ میں کاسٹ کیا ، اس کے بعد مجھے ایک کمرشل بھی ملا او راس کے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ حالات اور شوق مجھے شوبز میں لے کر آئے ،آغاز کا دور مشکل تھا لیکن میں نے محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ثمر دیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…