اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

مہوش حیات کو آسکر کی نامزدگیوں پر تحفظات ظاہر کرنے پرشدید تنقید کا سامنا تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر ایک مرتبہ پھر سوال اٹھنے لگے‎

datetime 15  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی وڈ کے معتبر ترین آسکر ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد اداکارہ کے تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر ایک مرتبہ پھر سوال اٹھنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کی رنگا رنگ 92 ویں اکیڈمی آسکر ایوارڈزکی تقریب 9 فروری کو امریکی ریاست لاس اینجلس کے ڈوبلی تھیٹر میں منعقد ہوگی۔

فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈز آسکر 2020 کی گزشتہ روز نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔آسکر 2020 کی نامزدگیوں کے ساتھ ہی تنقید کا طوفان بھی کھڑا ہوگیا تھا، فلمی پنڈتوں نے فلم ہسٹلر میں نامور اداکارہ جینفرلوپیزکو اور ایڈم سینڈلر کو فلم ان کٹ جیمز میں جبکہ ایڈی مرفی اوررابرٹ ڈی نیروجیسے بڑے اداکاروں کو نامزد نہ کرنے پر حیرت کا اظہارکیا تھا۔اسی ضمن میں اداکارہ مہوش حیات نے بھی آسکر ایوارڈز 2020 کی نامزدگیوں کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔‎ٹوئٹ میں مہوش حیات نے لکھا کہ گزشتہ روز آسکر کی نامزدگیوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ فرق اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور مغربی فلم انڈسٹری کو مکمل طور پر شامل ہونے کے لئے بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا لکھا کہ اگر اسے کوئی بھی نہیں کرے گا تو شاید اب وقت آگیا ہے کہ ہم قدم اٹھائیں اور اپنی کہانیاں دنیا کو سنائیں۔اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے انہیں دئیے جانے والے تمغہ امتیاز پر ایک مرتبہ پھر سوال اٹھنا شروع ہوگئے۔شاف احمد نامی صارف نے مہوش حیات کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اب آپ یہ بتائیں گی کہ ہالی وڈ کو کس کو نامزد کرنا چاہیے اور کس کو نہیں؟ آپ کو تمغہ امتیاز دیا گیا، یہاں پر آپ سے بھی اچھے لوگ تھے جو اس کے مستحق تھے، کیا اس پر عوام کے ساتھ انصاف کیا گیا؟۔محمد بلال راجہ نے لکھا کہ سب سے پہلے اداکاری سیکھیں،

دوسری چیز یہ کہ آسکرز کے ساتھ پاکستانیوں کا کیا لینا دینا ہے؟ ‘ اور ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری پر بھی کڑی تنقید کر ڈالی۔فہیم صدیقی نامی صارف نے لکھا کہ آسکر ایوارڈ تمغہ امتیاز کی طر ح نہیں ہیں جو آپ کو دوستیوں کی وجہ سے ملا ہے، آپ میرٹ کی بنیاد پر تمغہ امتیاز کی مستحق نہیں تھیں، آپ اوسط اداکاری کی بنیاد پرآسکر حاصل نہیں کر سکتیں،

کوئی بھی ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے صرف اپنی اداکاری پر ہی اپنی توجہ مرکوز کریں جس کی آپ میں کمی ہے۔ایک اور صارف نے مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل فرق ایک بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ آپ کو بھی میرٹ کی بنیاد پر نامزد نہیں کیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی جب اداکارہ کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا تو لوگوں کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…