’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ہمایوں سعید کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کے پیچھے کیا وجہ نکلی؟سب کچھ خود ہی بتا دیا

11  جنوری‬‮  2020

کراچی( آن لائن ) پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہیں اہلیہ ثمینہ سے شادی سے قبل بھی ایک لڑکی سے محبت ہوئی تھی لیکن اس لڑکی نے انہیں دھوکا دے دیاتھا۔اداکار ہمایوں سعید ان دنوں ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو میں ایسے شوہر کا کردار نبھارہے ہیں جس کی بیوی پیسوں کی

خاطر اسے دھوکا دیتی ہے اور چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید نے بیوی کے ہاتھوں دھوکا کھا کر ٹوٹے ہوئے شوہر کا کردار اتنی خوبی سے اداکیا ہے کہ لوگ ان کی اداکاری کے گن گانے لگے ہیں۔ہمایوں کی حقیقت سے قریب تر اداکاری کے پیچھے وجہ  شاید یہ ہے کہ وہ ماضی میں ایک خاتون کے ہاتھوں دھوکا کھاچکے ہیں جس سے انہیں بے حد محبت تھی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ ثمینہ سے شادی سے قبل انہیں ایک لڑکی سے محبت تھی۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ اس لڑکی نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا تھا دھوکا دیا تھا اور دل ٹوٹنے پر میں بہت رویا تھا۔ ہمایوں سعید نے اس لڑکی کا نام تو نہیں بتایا لیکن یہ بتایا کہ وہ بہت پیاری اور زندگی سے بھرپور لڑکی تھی۔ ہم اکثر ساحل سمندر پر گھومنے جاتے تھے۔ پہلے میں بہت شرمیلا تھااور وہ لڑکی مجھے میرے خول سے باہر نکالتی تھی اور اسی لیے مجھے وہ بہت پسند تھی۔ہمایوں نے کہا کہ میں اپنوں کو کھونے سے بہت ڈرتا ہوں اور مجھے انگریز لڑکیاں جنہیں عموما گوریاں بھی کہا جاتا ہے بالکل نہیں پسند، مجھے پاکستانی لڑکیاں پسند ہیں۔ میری کامیابی کے پیچھے کسی ایک عورت کا نہیں بلکہ بہت ساری خواتین کا ہاتھ ہے۔ کیریئر کی ابتدا میں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید وغیرہ کے ساتھ کام کیا اور میری اداکاری میں جتنی بہتری ہے ان اداکارائوں اور ڈائریکٹرز کی وجہ سے ہے۔‎

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…