پاکستان پہنچ کر میں نے کیا محسوس کیا ؟ سنی دیول نے ٹویٹر پر ایسی کیا تصویر شیئر کردی جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

13  ‬‮نومبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اداکار سنی دیول حقیقی زندگی میں پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے۔تین روز قبل سکھوں کے مذہبی پیشوا گروونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات اور کرتار پور راہداری کے افتتاح کے لیے

بھارت سے آنے والے وفد میں بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی شامل تھے۔ سنی دیول بالی ووڈ میں ’’غدر‘‘ اور ’’بارڈر‘‘ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔اپنی فلموں میں پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں بھی دینے والے اداکار سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد جب بھارت واپس گئے تو ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کے گن گانے شروع کردئیے۔سنی دیول نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہے اورمیں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں سنی دیول نے کہا آپ نے دیکھا ہے نا ٹی وی پر لوگ بہت پیار کرتے ہیں، دونوں ممالک میں یہ بہت اچھی چیز شروع ہوئی ہے لڑنے کا کیا فائدہ پیار ہی پیار رہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سنی دیول نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرتار پور گرودوارا کی تصویر شئیر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانیت زندہ باد۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…