بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

19  اکتوبر‬‮  2019

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ شہنشاہ سپر سٹار امیتابھ بچن کو طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جگر کے عارضے میں مبتلا معروف اداکار امیتابھ بچن کو خرابی صحت کے باعث نانا وتی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اْن کیلئے ایک مخصوص کمرہ تیار کیا گیا ہے جس میں انتہائی نگہداشت کی تمام سہولیات موجود ہیں،ہسپتال کے کمرے میں اہل خانہ کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ خاندانی ذرائع بھی امیتابھ بچن کی بیماری کے حوالے سے چپ سادھے ہوئے ہیں۔ ٹویٹر پر ہمہ وقت موجود رہنے والے امیتابھ بچن نے

5 دن میں صرف 6 ٹویٹس کی ہیں۔جواں عزم امیتابھ بچن ٹی بی اور ہیپاٹائٹس بی کو شکست دے چکے ہیں، اْن کا جگر صرف 25 فیصد کام کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ایک بھرپور اور متحرک زندگی گزار رہے ہیں، امیتابھ بچن کو ہیپاٹائٹس بی کا مرض 1983 میں ایک بوتل خون کی منتقلی کے دوران لاحق ہوا تھا۔واضح رہے کہ فلم قلی کے ایک فائٹنگ سین میں پیٹ میں چوٹ لگنے سے امیتابھ بچن شدید زخمی ہوگئے تھے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں ایک بوتل خون کی ضرورت پڑی، بدقسمتی سے وہ خون آلودہ تھا اور اس میں ہیپاٹائٹس کے جراثیم تھے جو ان کے جسم میں منتقل ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…