نیو یارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم ’ ملیفیسنٹ2‘ ریلیز کردی گئی جسے شائقین نے خوب سراہا ہے۔جواشم روننگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2014 کی فلم ’ملیفیسنٹ‘ کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پر مبنی کئی
کتابوں سے ماخوذ ہے۔ فلم میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین، ہیریسن ڈکسن، جونو ٹیمپل اور فرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم جوئے روتھ اور انجلینا جولی کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔