جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی اداکاراؤں کوکیٹ مڈلٹن سے کپڑے پہننا سیکھنا چاہئے ، سوشل میڈیا پرنئی بحث

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)شاہی جوڑے کی پاکستان آمد اوربرطانوی شہزادی کے پاکستانی لباس کی میڈیا پربے حد تعریف کی جارہی ہے تاہم کیٹ مڈلٹن کے مشرقی لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغازکردیا ہے۔ صارفین کیٹ مڈلٹن کے لباس اورپاکستانی اداکاراؤں کے لباس کا موازنہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہماری اداکاراؤں کوبرطانوی شہزادی سے لباس پہننے کا طریقہ سیکھنا چاہیئے۔دلوں کی ملکہ لیڈی ڈیانا کے بیٹے

شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ تین روز قبل پاکستان پہنچے۔ برسوں بعد لیڈی ڈیانا کے بیٹے اوربہوکی پاکستان آمد کے باعث پورا ملک خوش دکھائی دیا اورلوگوں نے نہایت خوشدلی سے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔اس موقع پر کیٹ مڈلٹن کے اندازاوران کے پْروقار لباس نے بھی پاکستانی عوام کے دل جیت لیے اور گزشتہ 3 روز سے سوشل میڈیا پرکیٹ مڈلٹن کے پاکستانی لباس ہی چھائے ہوئے ہیں۔کیٹ مڈلٹن جب سے پاکستان آئی ہیں انہوں نے صرف مشرقی طرزکے لباس ہی زیب تن کیے ہیں اور بلاشبہ وہ ہر لباس میں بے انتہا خوبصورت دکھائی دی ہیں۔تاہم کیٹ مڈلٹن کے مشرقی اندازکے لباس کی جہاں تعریف کی جارہی ہے وہیں ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا ہے اور لوگ برطانوی شہزادی کے لباس کا موازنہ پاکستانی اداکاراؤں کے لباس سے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہماری اداکاراؤں کو شہزادی سے لباس پہننا سیکھنا چاہیئے۔زاہد جمال نامی صارف نے سوشل میڈیا پر کیٹ مڈلٹن کی شلوارقمیض اور مشرقی انداز کے لباس میں ملبوس تصویر کے ساتھ ماہرہ خان کی مغربی انداز کے لباس میں تصویر شیئرکی ۔ ماہرہ تصویر میں سفید رنگ کی مختصر فراخ پہنے ہوئے ہیں جب کہ اس لباس میں ان کا تقریباً آدھا جسم واضح ہورہا ہے۔ اس تصویرکے ساتھ زاہد جمال نے پیغام دیتے ہوئے لکھا صرف ایک ڈوپٹہ یاچادر کسی بھی خاتون کو پْروقار بنادیتا ہے۔طلحہ عباسی نامی صارف نے کیٹ مڈلٹن کی پاکستان میں پہنے جانے والے لباس کی تصاویر کے ساتھ مہوش حیات کی تصاویر شیئر کیں جن میں مہوش حیات ڈانس ریہرسل کے دوران مختصر لباس پہنے نظر آرہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ درج پیغام میں لکھا نظر آرہا ہے ایک برطانوی خاتون ہماری ثقافت کا احترام کرتے ہوئے۔شعیب رحمان نامی صارف نے کیٹ مڈلٹن، شہزادہ ولیم ، لیڈی ڈیانا اور جمائما خان کی تصاویرشیئر کیں ان تصاویر میں یہ تمام خواتین شلوار قمیض اور ڈوپٹے میں نظر آرہی ہیں جب کہ دوسری طرف ماہرہ خان اورکئی دیگر کی مغربی لباس میں تصاویر نظر آرہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…