ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سٹارز تبو اور فرح خان کی دوستی کو کئی دہائیاں گزر چکی ہیں اور دونوں آج بھی شوبز کی دنیا پر راج کر رہی ہیں۔فرح خان ان دنوں ایک ٹی وی شو کی تیاری کر رہی ہیں جس میں وہ فلمی ستاروں کے جنرل نالج کا تحریری اور زبانی امتحان لیتی دکھائی دیں گی، جبکہ تبو کی اجے دیوگن کے ساتھ بنائی گئی فلم ’دے دے پیار دے‘ شاید آپ
دیکھ چکے ہوں گے۔ان دنوں انٹرنیٹ پر دونوں سٹارز کی کچھ تصویریں گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کچھ پرانی فلموں کے سینز کو دوبارہ دہرا کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔فرح خان ان دنوں 1982 میں بنائی گئی فلم ’ستے پہ ستہ‘ کو امیتابھ بچن کے ساتھ مل کر دوبارہ بنا رہی ہیں اور رپورٹس کے مطابق اس کا باقاعدہ اعلان دیوالی پر کیا جائے گا۔