سرمد کھوسٹ اپنی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی تشہیر میں مصروف

7  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان کے کامیاب ہدایت کار سرمد کھوسٹ اس وقت اپنی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کے حال ہی میں سامنے آئے ٹیزرز اور ٹریلر سب کا دل جیتنے میں کامیاب رہے۔اس فلم میں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، ایمان سلیمان اور علی قریشی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم کے ٹریلر میں کاسٹ کے کام کو خوب سراہا بھی گیا جبکہ علی قریشی کی اداکاری کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔

جن کی یہ ڈیبیو فلم ہوگی۔ماڈل علی قریشی نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انہیں سرمد کھوسٹ کی فلم میں یہ کردار کیسے ملا۔علی قریشی کا کہنا تھا کہ میں اس فلم میں دانش نام کے لڑکے کا کردار نبھا رہا ہوں جس کا تعلق لاہور سے ہے، وہ ایک متوسط طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، جو ایک محبت کرنے والا شوہر ہے۔اداکار کے مطابق فلم میں میری اہلیہ کی فیملی کے ساتھ ایک واقعہ پیش آتا ہے، جس کے بعد میں اپنی بیوی اور اس کے گھر والوں کا سپورٹ کروں گا، اس فلم کی کہانی ایک لاہور کی فیملی پر ہے، میرے سسر ایک مشہور نعت خواں ہیں، جو کچھ ایسا کرتے ہیں جسے ہماری سوسائٹی میں پسند نہیں کیا جاتا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرمد کھوسٹ نے میری تصویر فیس بک پر دیکھی اور پھر مجھ سے رابطہ کرنے کو کہا، میں نے چند دن بعد ان کا میسج پڑھا اور پھر اپنا نمبر شیئر کیا۔علی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کردار کے لیے اوڈیشن دیا، انہوں نے مجھے ایک اسکرپٹ دیا تھا جو اس فلم کا نہیں تھا، پھر ایک ہفتے بعد مجھ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ سرمد مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا میں اس کردار کے لیے پسند کیا گیا ہوں جس کے بعد مجھے پوری کہانی سنائی۔خیال رہے کہ زندگی تماشا کی کہانی نرمل بانو نے تحریر کی، جبکہ اس کی پروڈکشن کنول کھوسٹ کررہی ہیں۔سرمد کھوسٹ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے علی قریشی کا کہنا تھا کہ

‘میرے لیے یہ تجربہ شاندار تھا، میں چار سال سے ماڈلنگ کررہا ہوں، اداکاری اور ماڈلنگ دو بہت الگ فیلڈز ہیں، یہ پہلی بار ہے جب میں کیمرے کے ساتھ اداکاری کررہا ہوں، لیکن میں نے سرمد سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے، میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب میں ہوئی، جبکہ اسے دو زبانوں میں تیار کیا گیا ہے۔فلم زندگی تماشا کی ریلیز تاریخ کا تو تاحال اعلان نہیں کیا گیا البتہ علی قریشی نے دعویٰ کیا کہ فلم چند ماہ میں ریلیز ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…