پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امریکی گلوکارہ میڈونا کے بارے میں 29سال بعد حیران کن انکشاف سامنے آگیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)گزشتہ صدی میں دنیا کی 25 بااثر خواتین اور سب سے معروف پاپ گلوکارہ کا درجہ حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ، لکھاری، ہدایت کارہ و کاروباری خاتون میڈونا کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔میڈونا سے متعلق امریکا کے سابق باسکٹ بال کھلاڑی 58 سالہ ڈینس روڈمن نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکارہ نے انہیں بچہ پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے عوض خطیر رقم دینے کی پیش کش کی۔

ڈینس روڈمن کے مطابق میڈونا نے انہیں 29 سال قبل 1990 کے بعد گلوکارہ کو حاملہ کرنے کے لیے پیسوں کی پیش کش کی۔نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کے مطابق ڈینس روڈمن نے امریکی ایف ایم ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کسی وقت دنیا کی معروف ترین گلوکارہ کا اعزاز رکھنے والی میڈونا پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ڈینس روڈمن نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1990 میں وہ ایک دن امریکی شہر لاس اینجلس میں جوا کھیل رہے تھے کہ انہیں میڈونا کا فون آیا اور انہوں نے انہیں پیش کش کی کہ وہ انہیں بچہ پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں۔ریڈیو انٹرویو میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میڈونا نے انہیں واضح طور کہا کہ انہیں کچھ پیچیدگیاں ہیں، جس وجہ سے ان کا حمل نہیں ٹھہرتا، تاہم اگر ان دونوں کے درمیان تعلقات کی وجہ سے وہ حاملہ ہوجاتی ہیں اور بچے کو جنم دیتی ہیں تو وہ کھلاڑی کو 2 کروڑ امریکی ڈالر (پاکستانی 3 ارب روپے سے زائد) کی رقم دیں گی۔ڈینس روڈمن نے دعویٰ کیا کہ میڈونا نے انہیں لے کر آنے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوایا اور وہ 5 گھنٹوں میں گلوکارہ سے طے کیا گیا کام کرکے واپس اسی جوا خانے آئے اور پھر سے انہوں نے جوا کھیلا۔سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں میڈونا کی بڑی بیٹی 22 سالہ لیورڈس لیون بھی گلوکارہ کی جانب سے کیوبن اداکار کارلوس لیون سے جنسی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ڈینس روڈمن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی میڈونا کو شہرت ملی۔ان کے مطابق چوں کہ وہ 1990 میں کافی بدنام تھے اور اداکارہ چاہتی تھیں کہ وہ ان جیسے ہی کسی بدنام شخص سے تعلقات استوار کرکے خبروں کی زینت بن کر شہرت حاصل کریں۔سابق باسکٹ بال کھلاڑی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے اور میڈونا کے درمیان کتنے عرصے تک تعلقات رہے اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے تعلقات کی وجہ سے میڈونا ’امید‘ سے ہوئی یا نہیں؟تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈونا انہیں 2 کروڑ ڈالر تک دینے کے لیے تیار تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…