جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صبا قمر کی سرمد سلطان کھوسٹ کو مبارکباد

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکارہ صبا قمر نے سرمد سلطان کھوسٹ کو ان کی نئی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کے بوزان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کیلیے منتخب ہوجانے پر مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر سرمد سلطان کھوسٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صبا قمر نے کہا کہ وہ انہیں دوست سے

زیادہ فیملی کی طرح سمجھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سرمد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: ’’مجھے فخر ہے کہ تم پیسہ کمانے کیلئے فلم نہیں بناتے بلکہ شوبز انڈسٹری میں کچھ کر دکھانے کیلئے فلم بناتے ہواور تم اپنی فلمیں دل و جان سے بناتے ہو۔ اللہ تمہیں وہ ساری کامیابی دے جس کے تم حقدار ہو۔بوزان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہر سال جنوبی کوریا کے شہر بوزان میں منعقد ہوتا ہے جہاں اسکریننگ کیلیے دنیا بھر کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز اپنی فلمیں جمع کرواتے ہیں جن کی تعداد عموماً سیکڑوں میں ہوتی ہے۔ ان میں سے صرف چند فلمیں ہی اسکریننگ کیلیے منتخب ہو پاتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ عالمی سطح پر پاکستانی فلم انڈسٹری کی بہت اہم کامیابی ہے۔واضح رہے کہ یہ 2015 میں شہرت پانے والی ’’منٹو‘‘ کے بعد، بطور ڈائریکٹر، سرمد سلطان کھوسٹ کی ایک اور بڑی فلم ہے جس میں وہ خود بھی چھوٹے سے کردار میں نظر آئیں گے۔ زندگی تماشا کی مرکزی اداکارہ سامعہ ممتاز ہیں جبکہ یہ فلم پاکستان میں بھی جلد ریلیز کیلیے تیار ہے۔سرمد سلطان کھوسٹ مشہور کامیڈین اور پاکستان کے ورسٹائل اداکار عرفان کھوسٹ کے بیٹے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کی ابتداء مزاحیہ کرداروں سے کی لیکن جلد ہی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تقریباً ہر طرح کے رولز کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور ہر روپ میں بہترین اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈراموں میں ہدایت کاری بھی کی اور پھر وہ فلموں میں بھی ہدایت کاری کرتے نظر آئے۔سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ’’منٹو‘‘ کی نہ صرف ہدایت کاری سرمد سلطان نے کی بلکہ اس فلم میں وہ خود بھی منٹو کے کردار میں دکھائی دیئے۔ اس فلم کو دنیا بھر سے ناقدین نے بہت سراہا جبکہ یہ باکس آفس پر بھی کامیاب رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…