نئی دستاویزی فلم میں یورپ میں دہشت گردی کے لیے قطر کی خفیہ سپورٹ بے نقاب

5  ستمبر‬‮  2019

دوحہ( آن لائن )ایک نئی دستاویزی فلم کے ذریعے دہشت گردی کے لیے قطر کی سپورٹ کے مزید شواہد سامنے آ رہے ہیں۔ یہ دستاویزی فلم یورپ میں دہشت گرد جماعتوں کے لیے دوحہ کی جانب سے فنڈنگ سے متعلق نئی تفصیلات کا انکشاف کرے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس اور بیلجیم کی مشترکہ دستاویزی فلم میں ہزاروں خفیہ دستاویزات کو بنیاد بنایا گیا ، ان دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ قطر نے یورپ کے

کئی ممالک میں الاخوان المسلمین تنظیم کی سپورٹ کے لیے اداروں اور منصوبوں کی فنڈنگ کی۔یہ دستاویزی فلم بیلجیم کے ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی۔ فلم میں دوحہ کے دوغلے پن اور ترکیبوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جن کا مقصد اپنے اصل مقاصد کے حوالے سے چکمہ دینا ہے۔ان مقاصد کا درحقیقت قطر کی جانب سے بلند کیے جانے والے فلاحی اور خیراتی اعمال کے نعروں سے کوئی تعلق نہیں۔یہ دستاویزی فلم اس سے قبل سامنے آنے والی ایک اور دستاویزی فلم کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی جس میں قطر چیریٹی فانڈیشن کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لایا گیا تھا۔قطر کی حکومت نے اس ادارے کو یورپ میں اپنی شدت پسندانہ کوششوں کو چھپانے کے واسطے استعمال کیا۔مذکورہ نئی دستاویزی فلم فرانسیسی صحافی فرانسوا میزور کے تیار کردہ ایک پروگرام کے حصے کے طور پر نشر کی جائے گی۔ اس میں انکشاف کیا جائے گا کہ قطر نے یورپ میں 140 منصوبوں اور ثقافتی مراکز کی فنڈنگ کس طرح کی جن کے ڈانڈے دہشت گرد تنظیم الاخوان سے جا کر ملتے ہیں۔اس دستاویزی فلم کو تیار کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا۔ فلم کی اہمیت کا سبب اس میں شواہد اور ماہرین کے تجزیوں کا شامل کیا جانا ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ کہ فنڈنگ حاصل کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ساتھ خصوصی بات چیت بھی سامنے لائی گئی ہے۔دستاویزی فلم سے معلوم ہونے والے حقائق میں سے یہ بھی ہے کہ دوحہ 2014 سے یورپ میں دہشت گرد اداروں کی سپورٹ کے لیے 7 کروڑ یورو سے زیادہ کی رقم خرچ کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…