پاکستان سے دشمنی میں شاہ رخ خان بھی پیچھے نہ رہے ایسی کیا حرکت کر ڈالی کہ پاکستانیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ،پاکستانی بھی خاموش نہ بیٹھے ،کھری کھری سنا دیں

24  اگست‬‮  2019

ممبئی(آن لائن) پاکستان سے نفرت میں مبتلا بالی ووڈ میں اب تک پاکستان اور مسلم مخالف کئی فلمیں بنائی جاچکی ہیں تاہم اب شاہ رخ خان بھی اپنا ڈوبتا کیرئیر بچانے کے لیے پاکستان دشمنی پر مبنی فلم کے ساتھ میدان میں آگئے۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر اپنی ’ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ پروڈکشن‘ میں بننے والی مسلمانوں سے نفرت پر مبنی فلم ’ بارڈ آف بلڈ‘ کا ٹریلر جاری کیا ہے۔

جس میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بنایا گیا ہے کیوں کہ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے مسلم اداکار کا انتخاب کیا گیا ہے۔شاہ رخ خان کی ٹویٹ پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کنگ خان کے اس اقدام کو بچگانہ اور پاکستان دشمن قرار دیا۔ماہِ دوراں نامی شہری نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان بنانے پر قائد اعظم کا شکریہ ادا کیا اور شاہ رخ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج شاہ رخ خان جیسے بزدل مسلمان جوکہ صرف اپنے پیسوں اور شہرت سے محبت کرتے ہیں، انہوں نے اس طرح کی فلم بنا کر ثابت کردیا کہ وہ حقیقی ہندو اور بھارتی منفی سوچ سے محبت کرتے ہیں۔ ایک اور صارف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں شاہ رخ خان اپنے آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں، آپ نے جو نفرت کا اظہار کیا ہے اس کے لیے اس سے بہتر کوئی وقت نہیں ہوسکتا۔سعدیہ نامی صارف نے کہا کہ بالی ووڈ کی تمام تر فلمیں نفرت کے مواد پر مبنی ہوتی ہیں اور یہ لوگ مسلمانوں کے خلاف ہی نفرتی مواد کی تشہیر کے لیے مسلم اداکاروں کو استعمال کرتے ہیں اور یہ اْن لوگوں کے منہ پر طمانچا ہے جو ایسے لوگوں کے مداح ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…