اسلام آباد (آن لائن)اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ ریمبو اورصاحبہ ہماری شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت جوڑی ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہا کہ دونوں فنکار میرے ساتھ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور میں نے ریمبو کو جس قدر محنت کرتے دیکھا ہے وہ میرے لئے حیران کن آمر ہے۔ریما نے کہا کہ ریمبونے اپنی محنت سے اپنے خوابوں کا محل تعمیر کیا ہے اوراس کو حقیقت کا رنگ دیاہے۔انہوں نے کہاکہ
ریمبو صاحبہ سے شادی کا خواہش مند تھا جس میں اس کو بے شمار مشکلات پیش آئیں مگر اس کے عزم کے سامنے سب چیزیں بے معنی تھیں اور وہ پھراپنے مقصد میں کامیا ب ہوگیا اور صاحبہ اس کی زندگی میں آگئی اور وہ آجوہ ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں جب بھی امریکہ سے پاکستان آتی ہوں تو ریمبو اور صاحبہ کی مہمان نوازی سے بھرپور لطف اندوزہوتی ہوں۔