جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

سنجے دت کو ’’منا بھائی 3‘‘ کی شوٹنگ کا شدت سے انتظار

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کھل نائیک سنجے دت کو ’’منا بھائی 3‘‘ کی شوٹنگ کا شدت سے انتظار ہے۔ممبئی میں اپنی پہلی مراٹھی فلم ’’بابا‘‘ کے ٹریلر کے ریلیز کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ ’’منا بھائی 3‘‘ میں کام کرنے کے لیے بہت عرصے سے بے تاب ہوں لیکن اس کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اس کے بارے میں ہدایت کار راج کمار ہیرانی ہی بتاسکتے ہیں۔سنجے دت کا فلموں میں اپنے کرداروں سے متعلق کہنا تھا کہ وہ اب درختوں کے پیچھے ہیروئن کے ساتھ رومانس

نہیں کرسکتے، وہ اب عام ہیرو کی طرح نہیں بلکہ ایسے کرداروں میں نظر آنا چاہتے ہیں جو فلم میں سب سے اہم ہوں۔واضح رہے سنجے دت نے راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی منا بھائی سیریز کی دونوں فلموں میں کام کیا تھا اور دونوں ہی فلمیں سپر ہٹ رہی تھیں، گزشتہ برس سنجے دت کی رہائی کے بعد راج کمار ہیرانی نے منا بھائی سیریز کی تیسری فلم بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگ گیا تھا جس پر انہوں نے اپنے تمام زیر تکمیل پروجیکٹس پر کام روک دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…