ریکارڈ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں ٹیلر سوئفٹ سرفہرست

12  جولائی  2019

نیویارک(این این آئی)معروف امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح رواں سال بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔فوربز نے رواں برس فہرست میں ریکارڈ 100 افراد کو شامل کیا ہے، جس میں ایشیا سمیت دنیا کے تمام خطوں کے فنکار، اسپورٹس سلیبرٹی، فیشن اور میڈیا سے وابستہ افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کمائی کرنے والی شخصیات میں امریکا کی شخصیات بازی لی گئیں جب کہ برطانیہ و یورپ کی شخصیات دوسرے نمبر پر رہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ اس فہرست میں جنوبی ایشیا سے صرف بھارت کی ایک شخصیت شامل ہے جب کہ پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور ایران سمیت دیگر ممالک کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔اس بار سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں امریکی گلوکارہ 29 سالہ ٹیلر سوئفٹ سر فہرست ہے جب کہ اس فہرست میں بولی وڈ کے واحد اداکار اکشے کمار جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ ایک سال میں 18 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔اکشے کمار سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کی 100 شخصیات میں 33 ویں نمبر پر ہیں اور انہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں 6 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کی کمائی کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات میں دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی ماڈل کایلی جینر بھی ٹیلر سوئفٹ سے پیچھے رہ گئیں جب کہ کم کارڈیشن، لیڈی گاگا، ریانا، جسٹن بیبر، جینیفر لوپیز، جے کے رولنگ، جے زی اور بیونسے جیسی شخصیات بھی زیادہ کمائی کرنے والی پہلی 10 شخصیات میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔فوربز کے مطابق دنیا کی 100 شخصیات نے گزشتہ ایک سال میں ٹیکس دینے کے بعد 6 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر کمائے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…