پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اقرا عزیز کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) نامور ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز نے ان پر اور یاسر حسین پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیں اور رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں۔لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین کی جانب سے اقراعزیز کو شادی کی پیشکش کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ صارفین کاخیال ہے کہ کسی کو شادی کی پیشکش کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن جو انداز یاسر حسین نے اختیار کیا وہ صحیح نہیں تھا۔اس واقعے کے تقریباً چار دن بعد اقرا عزیز نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکراتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے میری یہ خوشی اتنی

بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔ یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔اقرا نے مزید کہا اگر لڑکی شادی کی پیشکش کرتے وقت روتی نہیں بلکہ اس خوشی کے لمحے کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اوراپنی خوشی کا انتظار کریں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبزفنکاروں نے بھی یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جب کہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ان دونوں نے یہ ڈراما میڈیا پرشہرت حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…