اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی اداکارہ میرا نے عثمان خالد بٹ کو مستقبل کا سپر سٹار قرار دیدیا۔ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں عثمان خالد بٹ کو مستقبل کا سپر سٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عثمان خالد بٹ کی پیشہ ورانہ قابلیت سے بہت کچھ سیکھا وہ اپنا کام بے حد محنت سے
کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب بھی انہیں کسی چیز کے بارے میں بات کرنی ہوتی تھی تو وہ عثمان سے کرتی تھیں اور وہ بہت اچھے طریقے سے انہیں سمجھاتے اور بتاتے تھے۔ دونوں کی فلم ’’باجی‘‘ سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جسے شائقین بہت پسندکررہے ہیں۔