ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہریتھک روشن نے پہلی بار بہن کی محبت پر خاموشی توڑدی

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ہریتھک روشن نے بہن کی محبت پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گھر میں کبھی بھی مذہب کو اہمیت نہیں دی گئی۔ایک انٹرویو میں ہریتھک روشن نے بہن کی محبت کے معاملے پر کھل کر بات کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ وہ اس وقت اس معاملے پر بات نہیں کرسکتے۔ہریتھک روشن نے بہن کی حالت پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے محبت کے معاملے کو ان کی

ذہنی بیماری سے تشبیہ دینے کی کوشش کی اور کہا کہ ہمارے ملک میں طبی سہولیات بہتر نہیں ہیں۔اداکار نے اپنی بڑی بہن کی محبت کے حوالے سے کہا کہ وہ اس وقت ایسی صورتحال میں نہیں ہیں کہ وہ سنینا کے معاملے پر کھل کر بات کرسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کے خاندان میں کبھی بھی مذہب کو فوقیت نہیں دی گئی۔ہریتھک روشن نے کہا کہ ان کی پوری زندگی میں انہیں یاد نہیں کہ ان کے گھر یا خاندان میں کسی بھی معاملے میں مذہب کو اہمیت دی گئی ہے یا مذہب کی بنیاد پر فیصلے کیے گئے ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جون ہریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی جانب سے مسلمان شخص سے محبت کرنے پر گھر والوں نے ان کی زندگی جہنم بنادی۔سنینا روشن نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلمان صحافی روحیل امین سے محبت کرنے کی وجہ سے ان کا خاندان ان کا مخالف ہوگیا اور انہیں ڈرایا دھمکایا گیا، جس وجہ سے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔سنینا روشن نے والد فلم ساز راکیش روشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے والد نے مسلمان شخص سے محبت کرنے کے جرم میں تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں کہا کہ وہ جس شخص سے محبت کرتی ہیں وہ دہشت گرد ہے۔سنینا روشن نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک سال قبل ہی مسلمان صحافی روحیل امین سے محبت ہوئی اور پہلی بار ان کا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا تھا۔سنینا روشن کے بعد صحافی روحیل امین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب خود ہریتھک روشن نے مسلمان لڑکی سے محبت کی تو وہ اپنی بہن کو محبت پر کیوں اعتراض کر رہے ہیں؟روحیل امین نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا کہ ہریتھک روشن نے خود ایک مسلمان لڑکی سوزین خان سے شادی کی اور اب جب ان کی بہن نے ان سے محبت کی تو اسے غلط سمجھا جا رہا ہے۔روحیل امین کے مطابق ان کی اور سنینا کی دوستی

ایک سال قبل ہی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی اور انہیں یہ سن کر پہلے تو یقین ہی نہیں آیا کہ سنینا کے خاندان والے ان کی محبت سے ناخوش ہیں۔روحیل امین کاکہنا تھا کہ کہ جب انہیں سنینا نے بتایا کہ ان کا خاندان ان کی محبت اور دوستی کو مختلف مذہب کی وجہ سے تسلیم نہیں کر رہا تو انہیں ان کی بات پر یقین نہیں آیا، لیکن بعد ازاں انہیں احساس ہوا کہ وہ سچ کہ رہی ہیں۔خیال رہے کہ سنینا بھائی ہریتھک روشن سے

عمر میں بڑی ہیں اور ان کی پہلے دو شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔سنینا روشن کی پہلی شادی فیشن ڈزانر آشش سونی سے ہوئی، تاہم ان کی پہلی شادی 2000 میں طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلے شوہر سے 23 سالہ بیٹی بھی ہے۔سنینا نے 2009 میں ریئل اسٹیٹ کے صنعت کار موہن نگر سے دوسری شادی کی، تاہم ان کی دوسری شادی بھی 2013 میں طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد ان کے تعلقات کاروبار و شوبز شخصیات سے بھی رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…