منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے فلیٹ خریدنے کیلئے ڈبل معاوضہ دینے کی خبرو ں کو بے بنیاد ٹھہرادیا

datetime 10  جولائی  2019

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے فلیٹ خریدنے کیلئے ڈبل معاوضہ دینے کی خبرو ں کو بے بنیاد ٹھہرادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا گزشتہ کئی ماہ سے ممبئی کے پوش علاقے ورسووا میں اپارٹمنٹ کی تلاش میں مصروف تھیں جس کے بعد انہوں نے سمندر کنارے ایک شاندار فلیٹ خریدلیا۔بعدازاں ایسی خبریں سامنے آئیں کہ اداکارہ نے اس فلیٹ کو

خریدنے کے لیے ڈبل معاوضہ ادا کیا ہے، جبکہ تمنا نے ان خبروں کو بے بنیاد ٹھہرا دیا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ تمنا بھاٹیانے کہا کہ میرے ہندی ٹیچر نے مجھے فون کرکے سوال کیا کہ کیا میں نے اپنے فلیٹ کو خریدنے کا ڈبل معاوضہ ادا کیا، ایسی کئی خبریں سامنے آئیں، تاہم میں صرف یہی جواب دے سکتی ہوں کہ میں سندھی ہوں، ایک اپارٹمنٹ کے لیے ڈبل معاوضہ کیسے دے سکتی ہوں؟ مجھے اب ان سوالات پر شرمندگی ہوتی ہے۔تمنا کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے والدین کے ہمراہ اس نئے گھر میں شفٹ ہوجائیں گی۔اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا بھی شروع کردیا۔ٹوئٹر پر ایسی کئی ٹویٹس بھی سامنے آئیں جس میں اداکارہ کو سندھی قوم کو کنجوس دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تمنا نے حال ہی میں فلم’’بولے چوڑیاں‘‘ سائن کی، جس میں ان سے قبل اداکارہ مونی روئے کو کاسٹ کیا گیا تھا۔فلم میں نوازالدین صدیقی مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔تمنا کے مطابق انہیں اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ ان سے قبل اس رومانوی فلم میں مونی روئے کو سائن کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…