پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی صحافتی تنظیم کا رپورٹر سے بدتمیزی کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا بائیکاٹ کا فیصلہ

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی صحافتی تنظیم نے رپورٹر سے بدتمیزی کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا بائیکاٹ کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو شاید ہی بالی ووڈ میں کوئی پسند کرتا ہوگا جس کی وجہ ان کا سخت لہجہ اور ہر اس شخص پر تنقید کرنے کا انداز ہے جو انہیں پسند نہیں آتا، ان کا جھگڑا، دپیکا پڈوکون، کرن جوہر، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، ریتھک روشن، سونم کپور، ادیتیہ پنچولی

اور کئی نامور ستاروں سے ہوچکا ہے۔تاہم اتنے سالوں میں بھارتی میڈیا ہمیشہ کنگنا رناوت کو سپورٹ کرتا رہا ،تاہم اب بھارتی صحافتی تنظیم نے بھی کنگنا رناوت کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اداکارہ کو کسی بھی قسم کی میڈیا کوریج دینے سے انکار کردیاہے۔کنگنا رناوت اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ججمنٹل ہے کیا‘ کے میوزک لانچ کی تقریب میں فلم کی باقی ٹیم کیساتھ شریک ہوئیں،اس دوران جسٹن راؤ نامی صحافی نے کنگنا رناوت سے فلم کے حوالے سے سوال پوچھنا چاہا، تاہم کنگنا نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سوالات کا جواب نہیں دیں گی، کیونکہ وہ اس سے قبل ان کی فلم ’منی کارنیکا‘ کے خلاف بھی غلط باتیں تحریر کرتے آرہے ہیں۔کنگنا رناوت نے جسٹن کی سوچ کو منفی کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دشمن بن چکے ہیں اور ان کے بارے میں گھٹیا باتیں لکھ رہے ہیں۔تاہم اس دوران جسٹن کنگنا کی جانب سے لگائے الزامات کو بے بنیاد ٹھہراتے رہے جبکہ انہوں نے کنگنا سے ان الزامات کے ثبوت بھی مانگے۔رپورٹر نے کنگنا رناوت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ انداز صحیح نہیں، اگر آپ ایک طاقتور مقام پر بیٹھی ہیں اس کا یہ مطلب بالکل نہیں کہ وہ رپورٹرز کو ڈرائیں۔اس موقع پر فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے صحافیوں سے وعدہ کیا کہ وہ بعدازاں اس معاملے کو خود حل کریں گی،اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد کنگنا رناوت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاجبکہ صحافتی تنظیم نے فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور سے مطالبہ کیا کہ کنگنا رناوٹ کو رپورٹر سے معافی مانگنی ہوگی اور ایسا نہ ہونے پر وہ کنگنا رناوت کو اس فلم کی تشہیر کے دوران کوئی میڈیا کوریج نہیں دیں گے، جبکہ مستقبل میں بھی ان کا بائیکاٹ کریں گے۔دوسری جانب کنگنا رناوت کی بہن اور منیجر رنگولی نے اپنی ایک ٹویٹ میں

صحافتی تنظیم کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ واضح کردیا کہ کنگنا کسی سے بھی معافی نہیں مانگیں گی۔رنگولی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ایک بات تو میں وعدہ کرکے کہہ سکتی ہوں کہ کنگنا کی جانب سے کوئی معافی نہیں مانگی جائے گی۔یاد رہے کہ فلم ججمینٹل ہے کیا میں کنگنا رناوت کے ہمراہ راج کمار راؤ بھی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔فلم رواں ماہ 26 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…