جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

انوپما پرمیشورن اور میرے درمیان صرف دوستی ہے ، معروف بھارتی بائولر جسپریت بمرا نے معاشقے کی خبروں کی تردید کردی

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر موجود بائولر جسپریت بمرا اور جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ انوپما پرمیشورن کے معاشقے کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا میں گرم ہیں لیکن اب اداکارہ نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ بھارت کے کرکٹرز اور اداکاروں کے مابین معاشقے اور شادیاں ہونا معمول کی بات ہے جس کی واضح مثال محمد اظہر الدین اور سنگیتا بجلانی، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما، یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ ، ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے

کرکٹرز نے اداکارائوں سے شادیاں کی ہیں جن میں نیا اضافہ نوجوان بائولر جسپریت بمرا کا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ سائوتھ انڈین فلموں کی اداکارہ انوپما پرمیشورن کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں تاہم اب اداکارہ نے معاشقے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں کے مابین صرف اچھی دوستی ہے۔ جسپریت بمرا اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں مصروف ہیں ، ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد وہ بھارت واپس جائیں گے تو انہیں اداکارہ کے بیان پر سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…