پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایک وقت میں متعدد مردوں سے محبت کو برا نہیں سمجھتی ، بولی ووڈ اداکارہ ردھیکا آپٹے

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ اداکارہ ردھیکا آپٹے نے کہا ہے کہ ایک وقت میں متعدد مردوں سے محبت کرنے کے خیال کو وہ غلط نہیں سمجھتی اور اس کے حق میں بھی ہیں۔یہ بیان اداکارہ ردھیکا نے نیہا دھوپیا کے شو بی ایف ایف ود ووگ میں دیا جہاں وہ آیوشمان کھرانہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

اس دوران ردھیکا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘ہم اپنی زندگی میں اتنے سارے لوگوں سے ملتے ہیں اور سب الگ الگ انداز سے ہمیں پسند بھی آتے ہیں، کسی کی شخصیت پسند آتی ہے تو کسی سے جسمانی کشش ہوتی ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ خوبصورت بات ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک وقت میں ایک سے زائد مردوں سے محبت کرنے کے خیال پر میں یقین رکھتی ہوں، لیکن یہ محبت الگ انداز کی ہوتی ہے، یعنی جیسے مجھے اداکاری اور ڈانسنگ پسند ہے، ایسے ہی میں دو لوگوں سے الگ انداز میں محبت کیوں نہیں کر سکتی؟ اور ایسا ہونے پر میں خود کو سزا نہیں دیتی’۔ایک وقت میں ایک شخص سے ازدواجی تعلقات رکھتے کے عمل (monogamy) کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک ایسا انتخاب ہے جس کا فیصلہ اپنی مرضی سے روز کیا جاسکتا ہے، اس میں زبردستی نہیں ہونی چاہیے، میں یہ انتخاب روز کرتی ہوں، صبح اٹھوں اور کہوں کے اس ہی شخص کے ساتھ میں اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہوں’۔ردھیکا آپٹے کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کی شادی برطانوی موسیقار بینڈکٹ ٹیلر سے ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…