پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کنگنا رناوت بھی زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سامنے آ گئیں اداکارہ کو کن کاموں میں قسمت آزمائی کا مشورہ دے دیا، تفصیلات پڑھیے

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ انڈسٹری کو چھوڑنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کو دیگر کاموں میں قسمت آزمائی کا مشورہ دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل بھارتی فلم ’’دنگل‘‘ سے نام کمانے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کی

خبروں نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی تھی۔ زائرہ وسیم کی جانب سے انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سے مذہب سے دوری بتائی گئی تھی اس پر بالی ووڈ انڈسٹری دو حصے میں بٹ گئی ہے، کچھ لوگ زائرہ وسیم کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس فیصلے کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے جلد بازی کا فیصلہ کہہ رہے ہیں، پہلے انوپم کھیر، روینہ ٹنڈن نے اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ سدارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سامنے آ گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے تاہم اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ (زائرہ وسیم) کی زندگی خوشیوں سے بھری ہوئی ہے تو پھر آپ کے پاس کرنے کے کام اور بھی بہت ہیں جس سے اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کریں۔ بنیادی ضرورت کے حوالے سے کوئی بھی مذہب آپ کو بااختیار بناتا ہے نہ کہ کمزور کرتا ہے، یہ فیصلہ آپ کا ہے سب کو اس فیصلے کی قدر کرنی چاہیے۔کنگنا رناوت اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’ججمنٹل ہے کیا‘‘ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ہیرو کا کردار راج کمار راؤ کر رہے ہیں، اس فلم میں اداکارہ کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی، یہ فلم رواں ماہ 26 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…