اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالی ووڈ سے فلموں کی آفرز ہوئی ہیں، عائزہ خان

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ مجھے دھرما پروڈکشن سمیت بالی ووڈ کے بڑے پروڈکشن ہاؤسزکی جانب سے فلموں کی آفرز ہوئی ہیں۔عائزہ خان نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ جب میں نے اپنا کیریئر شروع کیا تو مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں آج اپنی

مقبولیت کو اس طرح انجوائے کروں گی۔ مجھے خوشی ہے کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور یہ دیکھ کر بھی مجھے خوشی ہوتی ہے کہ آج بہت سی لڑکیوں کے لئے میں ایک مشعل راہ ہوں، لوگ میرا ہیر اسٹائل ،میک اپ، لباس اور یہاں تک کہ اپنی بیٹیوں کا نام میرے نام پر رکھتے ہیں۔عائزہ خان نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے سے متعلق بتایا کہ میں نے ڈراموں کے ساتھ اپنے لئے تمام راستے کھلے رکھے ہیں اور جہاں تک بات فلم نہ کرنے کی ہے تو اْس کی اصل وجہ بہترین اسکرپٹ ہے جس کا مجھے انتظار ہے، میں ایسے اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں جہاں میں آسانی سے فٹ ہو سکوں، میں خود بھی فلم کرنا چاہتی ہوں اور اگر مجھے اچھی فلم کی آفر ہوئی تو میں ضرور سائن کرلوں گی۔عائزہ خان نے بالی ووڈ میں کام کی آفر کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ مجھے بالی ووڈ کے بڑے بڑے پروڈکش ہاؤسز کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی آفرز بھی ہوئیں جس میں کرن جوہر کا دھرما پروڈکشن ہاؤس بھی ایک ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ کی آفر کا چرچہ میں نے کبھی نہیں کیا۔ لیکن جب بھی موقع ملا تو میں ضرور فلم کرنا پسند کروں گی لیکن اس میں میری شرائط اور اخلاقی اقدار کی حدود شامل ہوں گی۔ کیوں کہ بطور اداکارہ اور پاکستانی ہونے کی وجہ سے فخر کی بات ہے کہ دنیا بھر میں لوگ ہمارے کام کو سہرا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…