بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ہرتیک روشن کو کنگنا کو لڑاکاکہنا مہنگا پڑ گیا ،کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چینڈل نے کھڑی کھڑی سنا دیں

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اداکار ہرتیک روشن کو کنگنا کو لڑاکاکہنا مہنگا پڑ گیا ،کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چینڈل نے کھڑی کھڑی سنا دیں میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل اداکار ہرتیک روشن نے اپنے ایک پیغام میں کنگنا کو ’لڑاکا‘ کہہ دیا جو اْن کوبہت مہنگا پڑگیا۔

ہرتیک کے ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ رنگولی چینڈل نے تو فوراً انہیں رنگے ہاتھوں لے لیا اور نہایت خراب زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر ایسی باتیں سنائیں کہ سب ہی حیران رہ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رنگولی چینڈل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ دیکھو انکل جی پھر شروع ہوگئے، ارے چل بھائی آگے بڑھ، تھوڑے تھوڑے دنوں بعد بے عزتی کی ڈوس کی لت لگ گئی ہے شاید، تیرے لیے اب میرے پاس کوئی ڈوس نہیں ہے، چل پھٹ یہاں سے۔رنگولی کے اس ٹوئٹ کے بعد سے اْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ ہرتیک کو ایسے ہی کچھ باتیں سنا چکی ہیں۔ اور نا صرف یہ بلکہ وہ اداکارہ عالیہ بھٹ، تپاسی پنو اور ورن دھون کیلئے بھی ایسے ہی نازیبا اور نا شائستہ الفاظ استعمال کرچکی ہیں۔اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’جج مینٹل ہے کیا‘‘ کے ٹریلر ریلیز ہونے پرکئی اداکاروں نے فلم کے ٹریلر کی تعریف کی جن میں اداکارہ تاپسی پنوں بھی شامل تھیں۔ تاہم کنگنا کی بہن رنگولی چینڈل نے تاپسی کی تعریف کرنے پر انہیں سراہنے کے بجائے الٹا ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کنگنا رناوت کی ’سستی کاپی‘ قرار دے دیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…