بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہندوستان کی مشہور گلوکارہ و ڈانسر سپناچودھری کا بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)ہندوستانی ریاست ہریانہ کی مشہور رقاصہ اور گلوکارہ سپناچودھری نے انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ،سپنا چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان ایک بڑی تقریب میں کیا جس میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت بی جے پی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستان کی مشہور ڈانسر اور گلوکارہ سپنا چودھری سوشل میڈیا میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہیں اور اپنے ہوشربا ڈانس اور ٹھکموں سے پورے ایشا میں شہرت رکھتی ہیں نے سیاسی میدان میں بھی

قدم رکھ دیا ہے ۔سپنا چودھری نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا مسکن قرار دیتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں میدان سیاست میں قدم رکھ دیا ہے ۔بی جے پی کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کے موقع پر منعقدہ بڑی تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور رکنیت فارم بھی بھرا ۔اس تقریب میں بی جے پی کے نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان،جنرل سیکریٹری رام لال،شیام جاجو،مرکزی وزیر ہرش وردھن اور بی جے پی دہلی کے صدر سمیت دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…