منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جگر کے مرض کے شکار گلوکار علی نور کی حالت پہلے سے بہترہے ، بھائی علی حمزہ

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)معروف پاکستانی گلوکار علی نور کے بارے میں گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ وہ شدید بیمار ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش بھی سامنے آئی تھی، مگر اب ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔علی نور چند دن قبل ہیپاٹائٹس اے کے باعث اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

اور اب ان کے بھائی علی حمزہ نے ایک ٹوئیٹ میں گلوکار کی صحت میں بہتری کی خوشخبری سنائی۔انہوں نے لکھا علی نور کی حالت میں بہتری آئی ہے اور اب وہ خطرے سے باہر نکل آئے ہیں، جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت اب نہیں رہی اور ان کا جگر ٹھیک ہونے لگا ہے۔اس سے پہلے ایک اور ٹوئیٹ میں علی حمزہ میں مداحوں سے درخواست کی تھی میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ وہ علی نور کی حالت کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں اس وقت تتک نہ کریں جب تک ہم کوئی بیان جاری نہ کریں، جو بہت جلد جاری کیا جائے گا، اور ہاں وہ اچھی خبر پر مشتمل ہوگا۔اس سے پہلے گزشتہ ہفتے نوری بینڈ کے فیس بک پیج پر علی حمزہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ گلوکار کی صحت پہلے سے بہتر ہورہی ہے اور ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ علی نور بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں گے۔جگر کا عطیہ دینے کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق ڈونر کوئی فیملی کا شخص ہی ہوسکتا ہے، لیکن ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ علی نور کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…