جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

گارڈز کے ہوتے ہوئے ایسا لگا جیسے مجھے ہراساں کیا گیا : اداکارہ ایشا گپتا

datetime 8  جولائی  2019 |

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے دہلی کے ایک ہوٹل کے مالک پر نامناسب رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا مجھے ایسا لگا جیسے مجھے ہراساں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے ایشا گپتا نے لکھا اگر میری جیسی خاتون کو ملک میں

عدم تحفظ کا احساس ہوسکتا ہے تو سوچا جاسکتا ہے کہ عام لڑکیاں کیا محسوس کرتی ہوں گی، یہاں تک کہ میرے ساتھ 2 سکیورٹی گارڈ ہونے کے باوجود مجھے اپنے ہراسانی کا احساس ہوا۔اداکارہ اپنے دوستوں کیساتھ رات کے کھانے کے لئے ہوٹل میں آئی تھیں، جہاں انہوں نے ایک اجنبی کے گھورنے کی شکایت کی۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا اس شخص نے آنکھوں سے مجھے ہراساں کیا، اس شخص سے 3 بار رویہ ٹھیک کرنے کی درخواست کی گئی اور پھر جانے کا کہا گیا، اس کے بعد 2 سکیورٹی گارڈ میرے پاس آگئے۔انہوں نے مبینہ طور پر ہراساں کرنیوالے کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اس شخص کی شناخت بعد ازاں سوشل میڈیا کی مدد سے کی۔اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھاکچھ لوگ بہت زیادہ بدتمیز ہوتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے انہیں کبھی نہیں سکھایا گیا کہ اجنبی افراد سے کیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے، آپ میں سے کچھ کو اخلاقیات سیکھنے کی ضرورت ہے۔ایک اور ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھاایسے افراد کی وجہ سے خواتین کہیں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں، ایسے افراد کو لگتا ہے کہ پوری رات کسی خاتون کو گھور کر عدم تحفظ کا احساس دلانا ٹھیک ہے، اس نے مجھے چھوا یا کچھ کہا نہیں مگر مسلسل گھورتا رہا، اس لیے نہیں کہ وہ مداح تھا اور نہ ہی اس لیے کیونکہ میں اداکارہ ہوں، اس لیے کیونکہ میں ایک خاتون ہوں، ہم کہاں محفوظ ہیں؟ کیا ایک خاتون ہونا بدبختی ہے۔ایک اور جگہ انہوں نے لکھایہ معروف ہونے کی وجہ سے نہیں، عام لڑکی بھی ایسے تجربے سے گزرتی ہے، آخر ایک مرد قانون سے بالاتر کیسے ہوسکتا ہے اور کسی مرد کے لیے ایسی سوچ ٹھیک کیسے ہوسکتی ہے۔ایشا گپتا کی نئی فلم ’’ون ڈے: جسٹس ‘‘گزشتہ دنوں ریلیز ہوئی تھی جس میں انوپم کھیر اور اداکارہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…