بالی ووڈ کے سٹار رنویر سنگھ 34 برس کے ہو گئے

7  جولائی  2019

نئی دہلی (این این آئی) بالی ووڈ کے سٹار رنویر سنگھ 34 برس کے ہو گئے۔ سالگرہ اپنی آئندہ آنے والی فلم 83 کی شوٹنگ کے دوران منائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ر نویر سنگھ کا شمار ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ہمیشہ ہی بہت پرجوش اور زندگی سے بھرپور نظر آتے ہیں۔ حالیہ عرص کے دوران اپنی فلم ’’83‘‘ میں مصروف ہیں جس میں اداکار کرکٹر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

اس فلم میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کی ایک اور خاص بات ہے کہ اداکارہ دیپکا جو رنویر سنگھ کی اہلیہ بھی ہیں فلم میں ان کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔سالگرہ کے روز ان سے بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون اور سابق کپتان کپل دیو نے ملاقات کی، اس دوران شیکھر دھون نے اداکار رنویر سنگھ کو کہا کہ فلم کے دوران آپ بالکل پا جی (کپل دیو) کی طرح لگ رہے ہیں جبکہ انہوں نے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔یاد رہے کہ رنویر نیبالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2010 کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے کیا، جس کے بعد سے اب تک وہ کئی بہترین فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں ’ رام لیلا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’باجی رائو مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔’رام لیلا‘ اور ’باجی رآ مستانی‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے رنویر نے فلم ’پدماوت‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو کافی متاثر کیا۔جبکہ اداکار نے گزشتہ سال 14 اور 15 نومبر کو اداکارہ دیپکا کیساتھ اٹلی میں شادی کی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…