فلم ’’کبیر سنگھ‘‘ پر تنقید بلا جواز ہے، سندیپ ونگا

7  جولائی  2019

ممبئی (این این آئی)حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’کبیر سنگھ‘ کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک فلم 220 کروڑ روپے کی کمائی کر چکی ہے۔فلم کی ٹیم کو امید ہے کہ فلم 300 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی اور یہ فلم شاہد کپور کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی۔جہاں ’کبیر سنگھ‘ کی کمائی کا سلسلہ جاری ہے، وہیں اب تک اس فلم کو کہانی اور اس میں دکھائے گئے

مناظر کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے اور لوگ فلم کے ہدایت کار سمیت شاہد کپور کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔فلم میں شاہد کپور کو میڈیکل طالب علم سے لے کر کامیاب ڈاکٹر کے کردار میں دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی اسے نشے کے عادی سرجن ڈاکٹر کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے، جسے اپنی اہلیت اور شہرت پر کچھ زیادہ ہی فخر ہوتا ہے۔فلم میں کامیاب سرجن کے طور پر دکھائے گئے شاہد کپور کو زمانہ طالب علمی میں کلاس فیلو لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے اور پھر ان دونوں کے درمیان جھگڑے اور تلخیاں دیگر رومانوی کہانیوں کی طرح عام ہوجاتے ہیں۔رومانس اور جھگڑے کے دوران بعض مرتبہ شاہد کپور کو کچھ زیادہ ہی منفی کردار میں دکھایا گیا ہے اور وہ اپنی گرل فرینڈ کو یہ طعنے دیتے نظر آتیہیں کہ دراصل اس کی اپنی کوئی پہنچان نہیں وہ ان کی محبوبا ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔فلم میں جہاں شاہد کپور کی اپنی گرل فرینڈ کیارا ائوڈوانی پر غصہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں ایک سین میں وہ انہیں تھپڑ بھی رسید کردیتے ہیں اور ایسے ہی مناظر کی وجہ سے اس فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کئی بھارتی سماجی رہنماؤں اور فلمی تنقید نگاروں کے مطابق فلم میں عورت بیزاری اور خواتین کو دوسرے درجے کے شہری کے طور پر دکھائے جانے کی کوشش کی گئی ہے۔تاہم فلم کے ہدایت کار اس تنقید سے متفق نہیں اور وہ فلم میں ہیرو کی جانب سے اپنی ہیروئن پر تشدد کو درست قرار دیتے ہیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ’کبیر سنگھ‘ کے ہدایت کار سندیپ ونگا نے فلم پر تنقید کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم پر ہونے والی تنقید اصلاح کے لیے نہیں ہے۔سندیپ ونگا نے فلم میں ہیرو کی جانب سے ہیروئن پر تشدد کو درست قرار دیتے ہوئے دلیل دی کہ اگر مرد اور خاتون کی ایک دوسرے سے شدید محبت ہوتی ہے اور وہ ایک دوسرے کو چھوئے

بغیر رہتے ہیں تو اس محبت میں اثر نہیں ہوتا۔سندیپ ونگا کا کہنا تھا کہ محبت میں اگر مرد خاتون کو تھپڑ نہ مارے، یا اسے بوسہ نہ دے یا پھر اس کے جسم کو نہ چھوئے تب تک اس محبت کے جذبات کا احساس ہی نہیں ہوتا۔انہوں نے دلیل دی کہ ان کی فلم میں بھی ایسی محبت دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔سندیپ ونگا نے تسلیم کیا کہ انہیں فلم کی اچھی کمائی کی تو توقع تھی، تاہم انہیں یہ امید نہیں تھی کہ فلم اتنی کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔فلم ہدایت کار کے مطابق ’کبیر سنگھ‘ نے ان کی توقع سے چار گنا زیادہ کمائی کی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…