پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

datetime 14  مئی‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1207 روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.41 فیصدکم ہے۔ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.08 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1183 روپے، راولپنڈی 1179 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1230 روپے، لاہور میں 1270 روپے ریکارڈ کی گئی۔فیصل آباد1230 روپے، سرگودھا1203 روپے، ملتان 1200 روپے، بہاولپور1230 روپے، پشاور1157 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1167 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ1173 روپے، کوئٹہ 1195 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…