لاس اینجلس (آن لائن) ہالی وڈ اداکارہ و پروڈیوسر جولیا رابرٹس نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آنے کے ابتدائی سالوں میں باضابطہ طریقہ کار کے مطابق کیریئر بنانے کیلئے کوششیں کرنا پڑتی تھیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جولیا رابرٹس کا کہنا تھا کہ وقت بہت بدل گیا ہے اور جب انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تو اس وقت سوشل میڈیا نہیں تھا اور انٹرنیٹ بھی کہیں کہیں دستیاب ہوتا تھا ، لوگ اپنے فونز سے تصویریں
نہیں لے سکتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 30 سال قبل اگر کوئی اداکار فلموں میں کیریئر بنانا چاہتا تھا تو اس کی پہلی فلم کی کامیابی کی بنیاد پر اسے دوسری فلم میں دوبارہ کام کرنے کا موقع دیا جاتا تھا لیکن اب ان کے خیال میں سوشل میڈیا نے نئے اداکار کے لئے فلموں میں کیریئر بنانا غیر مستحکم کر دیا ہے، 30 سال قبل فلموں میں کیریئر بنانے کیلئے باضابطہ طور پر ایک طریقہ کار کے مطابق کوششیں کرنا پڑتی تھیں۔