منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پیسے نہ ہونے کے باعث اپنے پہلے گیت کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کیلئے اپنا گردہ بیچنا پڑا ،رحیم شاہ کے حیرت انگیز انکشافات ‎

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کے مشہور گلوکار رحیم شاہ نے کیرئیر کے آغاز میں گردہ بیچنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے نہ ہونے کے باعث اپنے پہلے گیت کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کیلئے گردہ بیچنے پر مجبور ا تھا۔ایک انٹرویو میں گلوکار رحیم شاہ نے کہا کہ ان کی گلوکاری کی وجہ غربت ہے اور پہلے گانے ’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘ کی ویڈیو اور ماڈل کو معاوضہ دینے کیلئے میں نے اپنا گردہ بیچا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا گانا ’ماں ‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

اور وہ جب بھی گاتے ہیں تو وہ رو پڑتے ہیں کیونکہ ان کی ماں ان کیلئے جنت سے بھی بڑھ کر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے مشکل وقت نے ان کو مزید مضبوط بنایا اور سکھایا ہے کہ اگر انسان ہمت نہ ہارے تو وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ گلوکار رحیم شاہ پاکستانی نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔ ان کے گیتوں کو نوجوان نسل کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ رحیم شاہ نے اپنے گیت ’پہلے تو کبھی کبھی غم تھا‘ سے ہی شہرت حاصل کی تھی اور اس کے بعد کئی سپر ہٹ گیت گائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…