جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ماضی میں اکشے کمار کیساتھ فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی، آڈیشن بھی دیا تھا، مایا علی کا اعتراف

datetime 6  جولائی  2019 |

لاہور (این این آئی) پاکستان کی خوبرو اداکارہ امایا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں نہ صرف بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی بلکہ وہ آڈیشن دینے کیلئے بھارت بھی گئی تھیں۔ایک انٹرویو میں مایا علی نے میڈیا پر اکشے کمار کیساتھ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی

پیشکش کے حوالے سے گردش کرنیوالی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں درست ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ یہ پرانی خبریں ہیں۔مایا علی نے بتایا کہ یہ خبریں ان کی جانب سے دبئی کے ایک شوبز میگزین کو دیے گئے پرانے انٹرویو سے لی گئی ہیں، جس میں انہوں نے میگزین کو بتایا تھا کہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں نہ صرف اکشے کمار کیساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی بلکہ وہ اسی فلم کی ٹیم کی جانب سے دعوت پر اوڈیشن کیلئے بھارت بھی گئی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے فلم کیلئے آڈیشن بھی دیا تھا اور تقریبا اکشے کمار کے ساتھ انہیں کاسٹ کرنے کا معاملہ طے پا گیا تھا۔مایا علی نے کہا کہ جب انہیں کاسٹ کرنے کے معاملات آخری مراحل میں تھے تو بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر کام کرنے کی پابندی عائد کردی گئی اور وہ بالی ووڈ فلم میں کاسٹ ہوتے ہوتے رہ گئیں۔اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ انہیں اگر دوبارہ بھی اچھے کام کی پیش کش ہوئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…