منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپر سٹار کی بیوی ہونے کے باوجودزندگی میں ہمیشہ مثبت نتائج کا سامنا رہا، گوری خان

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے کہاہے کہ وہ ایک سپر سٹار اداکار کی بیوی ہیں اس کے باوجود انہیں ہمیشہ زندگی میں مثبت نتائج کا سامنا رہا ہے۔بھارت کی معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے اپنی کتاب کی رونمائی تقریب کے دوران

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک بہترین باپ اور شوہر ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک سپر اسٹارکی بیوی ہونے کے باوجود انہیں کبھی بھی زندگی میں منفی نتائج سے دوچار نہیں ہونا پڑا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گوری خان نے کہا کہ ’میں جانتی ہوں میں کس کی بیوی ہوں اور شاہ رخ خان کون ہیں۔ سپر اسٹار کی بیوی ہونے کے ناطے سے مجھے اکثر منفی نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑجاتاہے لیکن میں ہمیشہ صرف مثبت باتوں کو ترجیح دیتی ہوں جبکہ منفی چیزوں کو اپنی زندگی سے نکال دیتی ہوں اور انہیں کسی اختلاف کی وجہ نہیں بننے دیتی۔گوری خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ ہر طرح سے میرا بہت خیال رکھتے ہیں، مجھے کبھی بھی اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ میں اتنے بڑے اداکار کی بیوی ہوں۔ شاہ رخ خان نے گوری خان ڈیزائنز کو لانچ کرنے میں میرا بھرپور ساتھ دیا ہے، وہ میرے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے اپنی فیملی کیلئے بہت کچھ کیا ہے، وہ ایک بہترین باپ اور شوہر ہیں۔کنگ خان کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے ایسالگتا ہے میں ایک نارمل خاتون کی طرح زندگی گزار رہی ہوں، اور جیسے باقی خواتین کام کرتی ہیں میں بھی ویسی ہی اپنا کام کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں صرف میڈیا کا استعمال اْس وقت کرتی ہوں جب مجھے اپنا کام منظر عام پر لانا ہوتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میڈیا کا اس کیلئے ہونا بہت ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…