منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم’’سپراسٹار‘‘ کا نیا گانا ریلیز

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماہرہ خان اور بلال اشرف کی نئی فلم’’سپراسٹار‘‘ آئندہ ماہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوگی اور گزشتہ ماہ اس کا ٹیزر جاری ہوا تھا اور اب نئے گانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔بے قراراں کو علی سیٹھی اور زیب بنگش نے گایا ہے جبکہ ماہرہ خان اور

بلال اشرف کسی خالی تھیٹر میں رقص کرتے نظر آئے ہیں۔گزشتہ ماہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر اس فلم کے گانے کی مختصر آڈیو کی ویڈیو اور اپنے کردار کی جھلک شیئر کی تھی۔ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر فلم کی 2 تصاویر جاری کیں جن میں سے ایک تصویر میں وہ مرکزی اداکار بلال اشرف کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھائی دیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ تنہا دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نے فلم کی پہلی جھلک اور گانے کی آڈیو شیئر کرتے ہوئے جذباتی جملہ لکھا کہ ہر فلم کا اپنا سفراور اپنی منزل ہوتا ہے، انہوں نے اس کا بے حد انتطارکیا، لیکن اس فلم کا اپنا دل ہے جس کی اپنی ہی دھڑکن ہے اور میں یہاں اپنے دل کے ٹکڑے کی پہلی دھڑکن شیئر کر رہی ہوں۔اب اس نئے گانے کے ریلز کا اعلان بھی ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر کرتے ہوئے اس سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے مداحوں سے دلچسپ بات چیت کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ اس فلم کی کہانی کیا ہوگی، مگر اندازہ ہے کہ اس کا پلاٹ شونز انڈسٹری کے سپراسٹارز کی چمکتی دمکتی زندگی کے حوالے سے ہوگا۔فلم میں ماہرہ خان نوری جب کہ بلال اشرف سمیر کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہیں، اس کی کہانی اذان سمیع خان نے لکھی ہے۔فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف کے علاوہ جاوید شیخ، ندیم بیگ، عاصمہ عباس اور علی کاظمی سمیت دیگر اداکار نظر آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…