ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ اور ان کی بہن رنگولی کا جھگڑا تقریباً آدھی بولی وڈ انڈسٹری سے ہوچکا ہے تاہم اب اس فہرست میں اداکارہ تاپسی پنو اور اداکار پروڈیوسر انوراگ کشیپ کا نام بھی جڑ چکا ہے۔اس جھگڑے کا آغاز کنگنا رناوٹ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم
’’ججمینٹل ہے کیا‘‘ کے ٹریلر ریلیز کے ساتھ ہوا۔فلم کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہوئی اور اداکارہ تاپسی پنو نے بھی ٹوئٹر پر ٹریلر کو خوب سراہا۔تاہم ان سے غلطی صرف یہ ہوگئی کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے تاپسی سے فلم کی مرکزی اداکارہ کنگنا رناوٹ کا نام کہیں نہیں لکھا۔اس کے فوری بعد کنگنا کی بہن رنگولی نے تاپسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹس کرنا شروع کردی۔رنگولی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کچھ لوگ کنگنا کی نقل کرکے ہی اپنی دکان چلاتے ہیں، مگر دیہان رہے کہ وہ کبھی اس کے کام کو نہیں سراہاتے، بلکہ ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے اس کا نام تک نہیں لیتے، آخری بار مجھے یاد ہے تاپسی نے کنگنا کے لیے کوئی بیان جاری کیا تھا لیکن تاپسی آپ ایک سستی کاپی بننا بند کردیں۔رنگولی کی اس تنقید پر تاپسی نے تو کوئی جواب نہیں دیا، البتہ ہدایت کار انوراگ کشیپ ان کے سپورٹ میں سامنے آگئے جنہوں نے رنگولی کو آگاہ کیا کہ اب وہ حد سے آگے جارہی ہیں۔انوراگ کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ بس کردو رنگولی، اب یہ سب حد سے آگے بڑھ رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہوں، میں دونوں اداکاراؤں آپ کی بہن کنگنا اور تاپسی کے ساتھ کام کرچکا ہوں اور مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ ٹریلر کی تعریف کرنے کا مطلب یہی ہے کہ اس میں موجود اداکاروں کو بھی سراہا گیا اور کنگنا بھی اس کا حصہ ہیں۔جس کے بعد رنگولی نے انوراگ کشیپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹس کی برسات کردی۔