منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہرتھیک روشن پردھوکا دہی کے الزام میں مقدمہ درج

datetime 5  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تلنگانہ(این این آئی) ناموربالی ووڈ اداکارہرتھیک روشن کے خلاف دھوکا دہی کیالزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ہرتھیک روشن کے ستارے گزشتہ کافی عرصے سے گردش میں ہیں۔ پہلے وہ کنگنا رناوت معاملے میں میڈیا کی سرخیوں کا حصہ بنے، پھران کی بہن سنینا روشن نے ان پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا اوراب ششی کانت نامی شخص نے ان پر دھوکادہی کا الزام لگایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے

علاقے ککت پالی کے رہائشی ششی کانت نامی شخص نے ہرتھیک روشن کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کرائی ہے، جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نیگزشتہ برس کلٹ فٹ ہیلتھ کیئر نامی فٹنس سینٹر جوائن کیا تھا جس کی فیس 17 ہزار 490 روپے ادا کی تھی، ہرتھیک روشن اس فٹنس سینٹر کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں۔فٹنس سینٹرجوائن کرتے وقت اس سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایک سال کے دوران انہیں بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، اس سینٹر میں تقریباً 1800 لوگوں نے داخلہ لیا تھا لیکن ہمیں وہاں ورک آؤٹ کے لیے کارپٹ ایریا تک فراہم نہیں کیا گیا جب کہ سینٹر میں کام کرنے والے لوگوں کا رویہ بھی ہمارے ساتھ بہت خراب تھا جس کے باعث ہمیں سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔لہٰذا اس شخص نے ہرتھیک روشن اور ہیلتھ کیئر سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف ککت پالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے بھارتی پینل کورٹ کے سیکشن 406 اور420 کے تحت ہرتھیک روشن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…