منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

سارہ علی اور آریان کی جوڑی پہلی بار فلم ’’لو آج کل2‘‘ میں جلوہ گر ہوگی

datetime 5  جولائی  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان مختلف انٹرویوز میں اداکار کارتک آریان کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں اور دونوں کی جوڑی پہلی بار ’لو آج کل 2‘ میں جلوہ گر ہونے والی ہے۔فلم ’لو آج کل 2‘ ہدایت کار امتیاز علی کی 2009 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم

’لو آج کل‘ کا سیکوئل ہے جو آئندہ برس 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ہوگی۔فلم ’لو آج کل‘ میں مرکزی کردار سارہ علی کے والد سیف علی خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے نبھایا تھا اور اب فلم کے سیکوئل میں سارہ علی خان اور کارتک آریان مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے جس کے بعد سارہ علی نے انسٹاگرام پر سیٹ کی چند تصاویر پوسٹ کی اور مداحوں سے اپنے جذبات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب پورا ہوگیا ہے۔سارہ علی خان نے امتیاز علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ بہت شکریہ میرا خواب پورا کرنے کے لیے، آپ کے ساتھ سیٹ پر ہونا اعزاز کی بات تھی‘۔اداکارہ نے بتایا کہ’ 66 دنوں کی شوٹنگ مکمل ہوگئی جس کی بے شمار یادیں ہیں‘۔سارہ علی خان نے کارتک آریان کا بھی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ا±نہوں نے ان کا عکس بندی کے دوران بہت خیال رکھا، ان کے ساتھ کافی سے لے کر چائے تک پینا وہ یاد کریں گی۔سارہ نے کارتک آریان کیلئے ایک بار پھر محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جتنا تمہیں (کارتک) معلوم ہے یا میں نے اقرار کیا ہے اس سے کئی زیادہ یاد کروں گی، میری خواہش ہے کہ ہم دوبارہ ایک ساتھ کام کرپائیں‘۔ دوسری جانب کارتک آریان نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’66 دن بہت کم تھے یہ وہ فلم ہے جسے میں کبھی ختم نہیں کرنا چاہتا تھا اور اس سفر میں سارہ سے بہتر ساتھی کوئی ہو ہی نہیں سکتا‘۔اداکار نے مزید لکھا کہ وہ بار بار سارہ علی خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ادھر اداکار رنویر سنگھ نے سارہ علی خان کو چھیڑتے ہوئے تبصرے میں لکھا کہ ’بھولنا نہیں سب سے پہلے کس نے ملوایا تھا‘۔رنویر سنگھ نے گزشتہ برس ایک تقریب میں دونوں اداکاروں کی پہلی ملاقات کروائی تھی اس وقت سارہ علی خان اپنی دوسری فلم ’سمبا‘ کی تشہیر کر رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…