منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کپورسسٹرز16برس پہلے کیسی دکھتی تھیں، ویڈیو وائرل

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی مشہورکپورسسٹرز کرشمہ اورکرینہ کپورکی 16 برس قبل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہیں۔بالی ووڈ کی مقبول ترین مہندی آرٹسٹ وینا ناگڈا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرشمہ اور کرینہ کپور کی 16 برس قبل لی گی تصویر شیئر کرائی ہے۔

یہ تصویر 2003 میں کرشمہ کپور کی مہندی پر لی گئی تھی۔تصویر میں کرشمہ کپورہاتھوں میں مہندی لگائے پیلے رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، جب کہ کرینہ کپورسرخ لہنگے اورسنہری بالوں میں آج کی کرینہ سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے تصویرپراظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان 16 برسوں میں کرشمہ کپور میں زیادہ بدلاؤ نہیں آیا ہے لیکن کرینہ کافی بدل گئی ہیں۔سوشل میڈیا پرکرشمہ کپورکی مہندی کی تقریب کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ڈیزائنرمنیش ملہوترا، سری دیوی، جھانوی کپور سمیت متعدد فنکار نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ کرشمہ کپورنے 2003 میں دہلی کے بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم 2016 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔یاد رہے کہ وینا ناگڈا بالی ووڈ اسٹارز کی پسندیدہ مہندی آرٹسٹ ہیں، بڑے بڑے اسٹارزاپنی شادی اور مہندی کی تقاریب میں وینا کو ہی مہندی لگانے کے لیے بلاتے ہیں۔ وینا اکثر اپنے انسٹاگرام پر بالی ووڈ اسٹارز کو مہندی لگانے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…