جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

اکشے کمار کی فلم میں کام کی آفر ہوئی تھی ،مایا علی

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انہیں اکشے کمار کی فلم میں کام کی آفر ہوئی تھی اور اس کے لیے آڈیشن دینے بھارت بھی گئی تھی۔مایا علی نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی ووڈ کی فلمیں بہت پسند ہیں۔ میں لڑکپن میں کرن جوہر کی تقریباً تمام ہی فلمیں دیکھ چکی ہوں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ میں کتنی فلمی ہوں گی۔ در حقیقت میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اداکارہ بن جاؤں گی۔

لیکن جب آپ کے نصیب میں کچھ لکھ دیا جاتا ہے تو وہ ہو کر رہتا ہے اور بلآخر وہ ہوا جس پر میں نے کبھی نظر ثانی ہی نہیں کی۔مایا علی نے شہریار منور کے ساتھ نئی آنے والی فلم ’ پرے ہٹ لو‘ میں اداکاری کے حوالے سے اپنے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریار منور کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں تھا کیوں کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ فلم کا کام مکمل کرنا اتنا آسان ہوگا۔ شہریار نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور اور موقع فراہم کیا تاکہ میں اطمینان محسوس کرتے ہوئے بہترین اداکاری کرسکوں۔مایا علی نے یہ بھی کہا کہ فلم طیفا ان ٹربل کے بعد پرے ہٹ لو میری دوسری فلم ہے لیکن میری یہ فلم پہلی فلم سے بالکل مختلف ہے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے دونوں فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے کا موقع ملا کیوں کہ طیفا ان ٹربل ایکشن کامیڈی فلم تھی جب کہ ’پرے ہٹ لو‘ جذبات سے بھرپور محبت پر مبنی فلم ہے۔بالی ووڈ سے آفر کے حوالے سے مایا علی نے انکشاف کرتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے اکشے کمار کی فلم کے لئے آفر آئی تھی یہاں تک کہ میں آڈیشن دینے بھارت بھی گئی تھی، سب کچھ سوچا ہوا تھا لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے میں آگے نہ جا سکی۔مایا علی نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں رنویر سنگھ کے کام کرنے کے جذبے کو بہت پسند کرتی ہوں اور اگر کبھی مجھے موقع ملا تو میں ان کے ساتھ ضرور کام کرنا پسند کروں گی لیکن جہاں تک بات ساتھ کام کرنے والے پرکشش شخص کی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ شہریار منور پْرکشش شخصیت کے مالک ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…