جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بچے پیدا کرنے کے لیے شادی ضروری نہیں، اداکارہ ماہی گل

datetime 3  جولائی  2019 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ میں بولڈ کردار ادا کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہی گل کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے لیے شادی کرنا ضروری نہیں۔فلم ’ہوائیں‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی 43 سالہ ماہی گل کو شہرت اسکرین پرایک ایسی شادی شدہ خاتون کے کردار ادا کرنے سے شہرت ملی جن کے ایکسٹرا میریٹل افیئر ہوتے ہیں۔ماہی گل کو سب سے زیادہ شہرت

’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ میں صاحب کی ایسی بیوی کا کردار ادا کرنے سے ملی جو ایک گینگسٹر سے ناجائز تعلقات استوار کرتی ہیں۔ماہی گل کی دوسری مقبول فلموں میں ’ڈیو ڈی، بدھا ان ٹریفک، گلال، مرچ، اوٹ پٹانگ، ناٹ اے لو اسٹوری اور دبنگ‘ شامل ہیں۔گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں ماہی گل نے 4 درجن کے قریب ہندی، پنجابی اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، تاہم انہیں سب سے زیادہ شہرت بولڈ اور ایکسٹرا میریٹل افیئر رکھنے والی خاتون کے کردار ادا کرنے سے ملی۔وہ جلد ہی صاحب بیوی اور گینگسٹر سیریز کی چوتھی فلم میں بھی دکھائی دیں گی۔فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے والی ماہی گل کا خیال ہے کہ بچوں کی پیدائش کے لیے شادی کرنا لازمی نہیں ہے اور نہ ہی زندگی گزارنے کے لیے شادی شدہ ہونا لازمی ہے۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق ماہی گل نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ایک تین سالہ بچی کی ماں ہیں۔ماہی گل کے مطابق ان کی بیٹی کا نام ویرونیکا ہے اور وہ اس وقت اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں اور فی الحال انہوں نے شادی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، لیکن مستقبل میں اس حوالے سے سوچا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…